17 جون 2015 - 14:39
مصر؛ صحرائے سینا میں متعدد دھشتگرد ہلاک

مصر کے صحرائے سینا میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصری فوج نے بدھ کے روز سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے کی ایک سازش کو ناکام بنانے اور سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ مصری فوج کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق اسلحوں کے دو گودام بھی تباہ کر دیئے گئے۔ مصری فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد مصری سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس ترجمان کے مطابق مصری فوج کو دہشت گردوں کے لئے شہر رفح سے شہر شیخ زوید اسلحہ پہنچائے جانے کی خبر ملی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں موجود دہشت گرد اب تک مصر کے سیکڑوں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو قتل کر چکے ہیں۔ سینا کے علاقے میں سرگرم سب سے بڑا دہشت گرد گروہ جو داعش کا اتحادی بن چکا ہے، ولایت سینا کے نام سے معروف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲